17 اکتوبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جنرل باڈی کا اجلاس شوری عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید یوسف آغاسمیت دیگر ارکان نے شرکت کی.

ابنا: اجلاس کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں یکے بعد دیگرے ہونے والی دہشت گردی اور ٹاگٹ کلنگ کی تیں واراتوں میں بے گناہ افراد کی شہادت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیاگیا اور ان واقعات کو حکومت اور حکومتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں سانحہ القدس ریلی کے دوران زخمی ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی پر زور مذمت کی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کو قانون کی گرفت میں لیا جاتالیکن قانون پر عملداری کے ذمہ داران قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اپنی توانائیاں بے گناہ افراد کے خلاف بروئے کا لا رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بے گناہ افراد کیخلاف مقدمات واپس لئے جائیں بصورت دیگر ملک بھرمیں احتجاج کیا جائیگا اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی.انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف موثر آواز بلند کرنے پر رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ کو زبردسر خراج تحسین پیش کیا.

...........

/169